پی ایس ایل 6 میں بائیوسکیورببل کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ تیار

04:31 PM, 31 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6) کے دوران بائیو سکیورببل کی خلاف ورزیوں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ پی سی بی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ جمعہ کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ یہ رپورٹ ڈاکٹر سلمہ محمد عباس اور ڈاکٹر سید فیصل محمود پر مشتمل دو رکنی پینل نے آج پیش کرنا تھی جو نہیں کی جا سکی لہذا اب یہ رپورٹ دو کی تاخیر کے ساتھ جمعہ کے روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کو سات کھلاڑیوں اور عملہ کے بعض ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ رواں برس پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کل 34 میچ کھیلے جانے تھے جن میں سے صرف 14 میچ کھیلے جا سکے۔

مزیدخبریں