25 سال بعد ڈالر کو عالمی سطح پر انتہائی بڑا ترین دھچکا

06:25 PM, 31 Mar, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: عالمی کرنسی کی اہمیت رکھنے والے ڈالر گزشتہ 25 سالوں میں پہلی بار انتہائی بڑا ترین دھچکا لگ گیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں موجود مرکزی بینکوں کے پاس 1995 کے بعد ڈالر ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ ڈالر ذخائر پچیس سال بعد کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس کے دنیا کے تمام مرکزی بینکوں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 فیصد ڈالر کی شکل میں ہیں۔ گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے دوران یہ ذخائر 60.5 فیصد تھے جو کم ہو کر 59 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
مزیدخبریں