نواز شریف اور جہانگیر ترین کا رابطہ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

03:25 AM, 31 Mar, 2022

احمد علی
لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان صوبہ پنجاب اور وفاق میں ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ فیصلہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فون رابطے میں کیا گیا۔ جہانگیرترین نے یقین دہانی کرائی ہے کی ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سیاسی معاملات پر جہانگیرترین کیساتھ ملاقات کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا جبکہ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ اور ن لیگ کے سنئیر رہنمائوں کی پاکستان میں جلد ملاقات کا امکان ہے جس میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں موجود ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل علیم خان گروپ نے بھی (ق) لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو بلاتے تھے، ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان شخص عثمان بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الہیٰ کو نامزد کردیا۔ علیم خان گروپ نے سوال اٹھایا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا، کیا اُن میں سے 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہیٰ کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔
مزیدخبریں