وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
08:26 AM, 31 Mar, 2022
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز قوم سے خطاب کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے وزیراعظم کے آج ہونے والے خطاب کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1509441040469483521?s=20&t=wQDZW1h_Ykf5q820HXzlww دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے۔ قتح اس قوم کی ہے۔ فتح کپتان کی ہے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1509442040865636353?s=20&t=JPxWvqruAdBeaWqTA--xoQ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اڑھائی بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ امید ہے وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شام کو کسی بھی وقت خطاب کر سکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔