'پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے نمبرز گیم مکمل'

10:16 AM, 31 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبرز گیم پوری ہو چکی ہے۔ تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے صوبائی وزرا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے دعویٰ کیا کہ چودھری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے ہم نے نمبروں کی گیم پوری کر لی ہے۔ راجا بشارت نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین بھی چودھری پرویز الٰہی کیساتھ رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی انھیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ وہ جلد ہمارے ساتھ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور ان کے گروپ سے بھی چودھری پرویز الٰہی کے رابطے ہیں، حتیٰ کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین بھی ان سے رابطے کررہے ہیں، جلد ہی اہم پیشرفت ہوگی جو سب کے سامنے آ جائے گی۔
مزیدخبریں