شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 1 جوان شہید
01:12 PM, 31 Mar, 2023
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ہے ، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بنا تی ہیں ۔