پنجاب کےپی انتخابات معاملہ ، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو تیسرے روز بھی طلب کرلیا

02:51 PM, 31 Mar, 2023

احمد علی
پنجاب اورخیبرپختونخوامیں عام انتخابات کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نےتیسرے روز بھی اٹارنی جنرل منصورعثمان کوطلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سےوزیراعظم ہاؤس کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، اٹارنی جنرل عدالتی فیصلے کی روشنی میں سماعت سےمتعلق ہدایات لیں گے ۔ وزیراعظم اٹارنی جنرل کومسلسل3روزسے مشاورت لے لئے طلب کررہےہیں گذشتہ روزاٹارنی جنرل نے یکم مارچ کےحکم کےتناسب پرہدایات لی تھیں ۔
مزیدخبریں