سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں بڑی کارروائیاں،9 دہشتگرد گرفتار
03:14 PM, 31 Mar, 2023
لاہور: دہشتگردی کی لہر میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے نو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سرگودھا ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میں کارروائیوں کے دوران کالعدم جماعتوں کے 9 دہشتگردوں شیر محمد ، طاہر ، وزیر ، نذیر ، فہد، ارشد، عثمان اور عبدالرشید کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ، دہشت گرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے ۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 340 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے تھے ، کومبنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی ۔