علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

10:32 AM, 31 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نےتھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ کی اینٹی ٹیررازم کورٹ نے 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث 51 ملزموں کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم دیدیا ہے۔

مزیدخبریں