10 سالہ بچی سالگرہ کاکیک کھانےکےبعدہلاک

12:32 PM, 31 Mar, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 10 سالہ لڑکی اپنی سالگرہ کا کیک کھانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سالگرہ کا کیک آن لائن آرڈر کے ذریعے منگوایا گیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی 10 سالہ مانوی اور اُس کی بہن کیک کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔ اسپتال پہنچائے جانے پر مانوی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مانوی کے دادا نے بتایا کہ شام کو سالگرہ کی تقریب میں کیک کھانے کے بعد رات کے تین بجے دونوں بہنوں نے قے کی جس پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

مانوی کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ محکمہ صحت معلوم کرے کہ کیک کس نے تیار کیا تھا۔جس بیکری سے کیک منگوایا گیا تھا اس کا کہنا ہے کہ کیک اس کی طرف سے ڈلیور نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں