ماریہ قتل کیس:  شہباز اور اہلیہ سمیرا کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

04:54 PM, 31 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ماریہ قتل کیس میں     شہباز اور اہلیہ سمیرا کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ماریہ قتل کیس میں   شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا  کو  علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔   عدالت نے پولیس کو   شہباز اور سمیرا کا  چار  روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

اس سے قبل   پولیس ذرائع کے مطابق   قتل کی ویڈیو بننے والے شہباز اور اس کی بیوی کی گرفتاری ڈال دی گئی  تھی،  قتل کی ویڈیو بننے والے شہباز اور اس کی بیوی کو شامل تفتیش بھی کر لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز   22 سالہ  ماریہ قتل  کیس کے انویسٹیگیشن افیسر سب انسپکٹر  احمد رضاکو  تبدیل  کردیا گیا تھا۔انہیں  تھانہ سٹی میں ٹرانسفر  کردیا گیا تھا۔

ماریہ قتل کیس کے نئے انویسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر علی رضا سمپال  تھانہ صدر ٹوبہ میں تعینات ، علی رضا سمپال سب انسپکٹر ڈی پی او آفس میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

مزیدخبریں