ویب ڈیسک: غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر کینیڈین وزیرخارجہ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ غزہ کے بارے سوال کرنے پر میلانیا جولی نے موبائل شہری کے منہ پر مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ کی جانب سے ایک شہری کی جانب سے غزہ کی پٹی میں سوال پوچھے جانے کے جواب میں آپے سے باہر ہوگئیں،خاتون وزیر نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے بارے میں سوال پوچھنے والے پر نہ صرف برہمی کا اظہارکیا بلکہ شہری کا موبائل اس کے منہ پر دے مارا۔
شہری اپنا موبائل لے کر ویڈیو بناتےمیلانیا جولی کے پاس سوال کرتے پہنچا اور سوال کیا کہ غزہ کی پٹی سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کنتی؟ جس پر کینیڈین وزیر خارجہ کا پارہ ہائی ہوگیا، جواب دینے کی بجائے میلانیا جولی نےموبائل شہری کو دے مارا اور وہاں سے چلی گئیں۔
واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کینیڈین وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔