سینیٹ انتخابات: سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 آزاد امیدواروں کا بائیکاٹ کا اعلان

05:44 PM, 31 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   سینیٹ انتخابات میں سندھ  سے  پاکستان تحریک انصاف کے 6 آزاد امیدواروں نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہہ جبین ، علی طاہر،راجہ خان جاکھرانی، عبدالوہاب بلوچ امیدوار تھے ۔ سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب بلوچ ، اقلیت پر بھگوان داس امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق   سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ کے حمایت یافتہ امیدوار کل ریٹائرمینٹ جمع کروائیں گے، ریٹائرمینٹ جمع کروانے  کے بعد الیکشن کمیشن بلامقابلہ الیکشن جیتنے والوں کا اعلان کر سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سندھ سےتمام سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان  ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کی پانچ نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ، ایک اقلیتی، دو خواتین کا بلامقابلہ کامیاب ہونے کاامکان ہے۔اس کے علاوہ 7  جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی 5 ایم کیو ایم 1 اور آزاد امیدوار فیصل واڈا کے جیتنے کا  بھی امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ  سینٹ کا انتخاب بروز منگل 2 اپریل کو ہونے ہیں۔

مزیدخبریں