(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے سمن آباد میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔
ملزم ندیم نے رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کے گھر آکر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب سرفراز کے گھر1 سال قبل منگنی ہوئی تھی، آج ندیم سرفراز کے گھر آیا اور فائرنگ کی۔
فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ عرفان اور شازیہ نامی خاتون زخمی ہوئیں۔ بعدازاں ندیم نے بھی خودکشی کر لی ۔