ریلیف فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی سٹورز بن گئے 

09:35 PM, 31 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  رواں ہفتے بھی یوٹیلٹی سٹورز اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہوگئے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن ماکیٹ کی نسبت آٹا 211 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2629 روپے میں دستیاب ہے   جبکہ   یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح  سیلا چاول اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 30 روپے مہنگے ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول 315  جبکہ   یوٹیلیٹی سٹورز پر 345 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت 12 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 143 روپے ہے جبکہ   یوٹیلیٹی سٹورز پر 155 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں