(حیدرمنیر)حضرت علی علیہ السلام واحد ہستی ہے جن کی ولادت کعبہ اور شہادت مسجد میں ہوئی،آپ علیہ السلام کا آج یوم شہادت ہے۔
بکعبہ ولادت ،مسجد شہادت داماد رسول صلی علیہ وآلہ وسلم شوہر بتول چیف جسٹس آف ریاست مدینہ فاتح خیبر و بدر و حنین امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اکیس رمضان المبارک فجر کے وقت عبد الرحمن ابن ملجم کی تلوار کی لگنے والی ضرب کی وجہ سے جام شہادت نوش فرما گئے۔
آپ علیہ اسلام نے آنکھیں کھولیں تو نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم کی پاک گود میں ،لعاب رسول صلی علیہ وآلہ وسلّم آپ کی پہلی خوراک تھی جس کی لاج آپ علیہ السلام نے یوں رکھی کہ کبھی نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلّم کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
آپ علیہ السلام کے متعلق آپ صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہو اور علی علیہ السلام اس کا دروازہ ہے ،بدر ہو خیبر و خندق یا کوئی بھی غزہ مسلمانوں کو فتح کے لیے آپ علیہ السلام آگے آگے رہے ۔
نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم نے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی آپ علیہ السلام نے اسی روش کو جاری رکھا ،چشم فلک نے وہ نظارہ بھی دیکھا کہ لوگوں کا خلیفہ خودسوکھی روٹی کھا رہے اور غربا کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی حاجتیں پوری کرتے ۔