اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کا 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ، سربراہ این سی او سی کی جانب سے ٹویٹر پیغام جاری کر دیا گیا۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج کے این سی او سی اجلاس میں 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کی ویکسین شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کی تین جون سے شیڈولنگ کا آغاز ہو گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس قدم کے ساتھ ویکسینشن کے اہل تمام عمر کے گروپس کی ویکسینشن کا آغاز ہو جائے گا۔ تمام اہل افراد جتنی جلدی ممکن ہوسکے ویکسین لگوائیں۔