’’بہترمستقبل کیلئے لمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے‘‘

07:49 AM, 31 May, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وزیراعظم عمران خان گرین یورو بانڈز کےبا ضابطہ اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے،پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری عملدرآمد کی ہے، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر میں آگیا، بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا. عمران خان نے کہا یوروبانڈ کی کامیابی پر ساری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں. منصوبوں پر عمل درآمد بہت سست روی کا شکار ہوتا ہے. ہم منصوبے شروع کردیتے ہیں. عمل درآمد سست ہوتا ہے. آج ہم وہ چیزیں کررہے ہیں،جو50سال پہلے کرنی چائیں تھیں. پاکستان1985کے بعد ملک نیچے کی طرف جاناشروع ہوا. انہوں نے کہا ماحول دوست بجلی کی پیداوارکیلئے10 ڈیم بنارہےہیں،2018سےاب تک ایک ارب درخت لگائےہیں، 2023تک 10ارب درخت ملک میں لگائیں گے، آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل میں کمی ہورہی ہے، ہمارے شہر آلودہ ہوچکےہیں،لاہور زندہ مثال ہے.ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جا سکتا ہے،ایجوکیشن سسٹم میں یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں. دینی مدارس کو پہلی دفعہ قومی دھارے میں لا رہے ہیں.
مزیدخبریں