گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے
10:20 AM, 31 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئر مین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ گوادرپورٹ کومکمل طورپر فعال کردیاگیا ہے ٗ گوادر کی4برتھیں آپریشنل ہوں گی۔چیئرمین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ پرآسٹریلیا سے 24ہزار ٹن کاجہاز لنگر اندا ز ہوگا،رواں سال پورٹ سے متعلق منصوبوں پرتیزی سے کام ہوا،گوادرفری زون کافیزٹو60ایکٹرپرمحیط ہے، گوادر ایئرپورٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔جنرل (ر) عاصم سلیم با جوہ نے کہا کہ سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے،ڈھائی سال میں گوادر میں12ہزار نوکریاں دی گئیں، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہو چکا ہے،جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان موجود ہوگا۔