لاہور بورڈ نے انٹر اور میٹرک امتحانات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

12:23 PM, 31 May, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹر اور میٹرک کے امتحانات کرانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹر اور میٹرک کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امتحانات 26 جون اور 14 جولائی سے شروع ہوں گے۔

امتحانی عملے کو کورونا ویکسی نیشن فوری لگوانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اپنے پاسں محفوظ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے انتظامات اخری مراحل میں ہیں۔ امیدواران کو رولنمبر سلیپس جلد جاری کر دی جائے گی۔ امتحانات کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔

مزیدخبریں