یکم جولائی سے مزدوروں کی کم از کم اجرت 21ہزار روپے ہو گی

01:51 PM, 31 May, 2021

احمد علی

پشاور ( پبلک نیوز) یکم جولائی سے مزدوروں کی کم از کم اجرت 21ہزار روپے مقرر، ویج بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا.

اعلامیہ کے مطابق کم سے کم اجرت غیر تربیت یافتہ اور جوان سمیت 18 سال سے کم عمر مزدوروں کے لیے طے کی گئی ہے۔ مزدوروں کو یومیہ 807 روے اور 69 پیسے دیے جائیں گے۔ مزدور 8 گھنٹے کام کرینگے جبکہ مہینے میں 26 دن کام کریں گے۔ مزدور کو ہر حال انتطامیہ ہر مہینے کے چار دن چھٹی کرنے کے پابند ہوں گے۔

تربیت یافتہ ملازمین کو مزکورہ کم از کم اجرت کا 20 فیصد اضافی دیا جائے گا۔ ملازمین کو ہاوس رینٹ الاونس ، بجلی، اور پانی سمیت میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ خواتین اور خواجہ ساروں کو بھی 21 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

چیئرمین ویج بورڈ عرفان اللہ کا کہنا ہے کہ کم از کم اجرت اکیس ہزار روپے ہوگی۔

مزیدخبریں