بچوں کو جسمانی سزا کیخلاف سینیٹ میں بل پیش

05:17 PM, 31 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل سینیٹ میں پیش، سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل پیش کیا، معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر سینیٹ میں آیا ہے۔ بل میں کہا گیا کہ بچے کو کوئی جسمانی سزا یا زلت امیر سلوک نہ کیا جائے۔ سکولوں، نجی یا سرکاری تعلیمی اداروں، مذہبی تعلیم کے مدارس، چائلڈ کئیر اداروں دیگر اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا پر ممانعت ہے۔

بل میں کہا گیا کہ جسمانی یا دیگر سزا جس سے بچے کے جسمانی یا ذہنی یا جذبات متاثر ہوں، کی ممانعت ہے۔ بچے کو جسمانی سزا دینے والے کی ملازمت میں تنزلی، ملازمت سے برطرفی اور ترقی روکنے کی سزا ہو گی۔

اس سے قبل چائلد لیبر کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں