پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی قرنطینہ میں کیا سرگرمیاں ہیں؟

05:42 PM, 31 May, 2021

احمد علی

ابو ظہبی ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بقیہ میچ جون سے ابو ظہبی میں ہونے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے خوشخبری ملنے پر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ کھلاڑی انتہائی پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کھلاڑی ابو ظہبی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کے ویزے ابھی تاخیر کا شکار ہیں۔ لیکن جو کھلاڑی وہاں پہنچ چکے ہیں، وہ اپنا وقت وہاں پر کیسے گزار رہے ہیں، اس میں سب کو دلچسپی ہو گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا قرنطینہ پہنچا دیا گیا ہے۔ قرنطینہ میں کھلاڑیوں ممکن ہے مشکل وقت کا سامنا ہو لیکن یہ ضروری ہے۔ وہاں پر کھلاڑی تنہائی میں رہتے ہیں اس لیے بوریت کا شکار بھی ہوتے ہیں جبکہ یہ بوریت اور تنہائی طور پر بھی متاثر کرتی ہے۔

ان سب معاملات سے نمٹنے میں ہمارے کھلاڑیوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔ انھوں نے نہ صرف بوریت تنہائی کا توڑ نکال لیا ہے بلکہ ایونٹ میں اپنی پرفارمنس کا نمایاں بنانے کے لیے محنت کرنا شروع کر دی ہے۔

پشاور زلمی کے اہم اور اوپنر بلے امام الحق سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی۔ گزشتہ روز شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک سکرین شاٹ ہے۔ اس میں امام الحق سمیت عماد وسیم، شعیب ملک، وہاب ریاض اور بابر اعظم موجود ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن لکھا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے نزدیک ہو کر بھی بہت دور ہیں۔ کچھ تو ایک ہی فلور پہ ہیں، مگر مل نہیں سکتے، ویڈیو کال سے ایک دوسرے بات چیت کر لیتے ہیں۔ اس سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ آئندہ چند روز میں آپ لوگوں کو انٹرٹین کر سکیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کو ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ جون کے دوران ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں