پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،یکم جون2021

07:02 PM, 31 May, 2021

شازیہ بشیر

حکومت نے مہنگائی سے ستائے عوام کو اہم ریلیف دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مسترد کر دیا ہے

بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے چھت گر گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں

پانی کی وجہ سے سامنے آنے والے ایشو پر سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے

ارسا نے ملک کے 9 اہم بیراجوں اور واٹر ہیڈ ورکس پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے فوری طور پر واٹر انسپکٹرز کی تعیناتی کیلئے چیئرمین واپڈا کو مراسلہ بھجوا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بقیہ میچ جون سے ابو ظہبی میں ہونے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے خوشخبری ملنے پر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

مزیدخبریں