برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کیلئے قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان

12:33 PM, 31 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کیلئے قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنےوالے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیاہے۔ یہی اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز سے قبل آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی خواتین کرکٹ سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔ دونوں ایونٹس کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ تین ریزرو کرکٹرز غلام فاطمہ، امِ ہانی اور صدف شمس بھی اس میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں لگایا جائے گا جبکہ ویمنز کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوگی۔ چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ طوبہٰ حسن کا انٹرنیشنل ڈیبیو شاندار رہا، مستقبل میں ان کی لیگ اسپن باؤلنگ ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔

اسکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن۔
مزیدخبریں