کراچی : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

01:01 PM, 31 May, 2022

احمد علی
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا،جس کے تحت امتحانات کا آغاز 18 جولائی سے ہوگا۔ چیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ 18 جون سے امتحانات کا آغاز ہوگا جبکہ امتحانات 6 جولائی تک مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں اور پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ گھروں ارسال کیے گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ باٹنی سال دوم اور اکنامکس سال دوم کے پرچوں سے امتحانات شروع ہونگے، صبح کی شفٹ کے پرچے نو بجے اور دوپہر کی شفٹ کے امتحانات دو بجے شروع ہوں گے۔ خیال رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ پندرہ جون سے انٹر کے امتحانات کی تیاری کو حتمی شکل دے چکے تھےلیکن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان پر امتحانات کا منظور شدہ شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزیدخبریں