پاکستان میں‌ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

05:05 PM, 31 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی اجلاس میں اعلان کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ذی القعدہ 1443 ہجری کل یکم جون بروز بدھ کو ہو گی.
مزیدخبریں