وزیر اعظم کی ترک سرمایہ کاروں‌کو پاکستان میں‌سرمایہ کاری کی دعوت

06:52 PM, 31 May, 2022

احمد علی
انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں،پاکستان توانائی کےشعبےمیں ترک سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرےگا. وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کےدرمیان تاریخی تعلقات ہیں، مختلف شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دیناچاہتےہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی نےصدرایردوان کی قیادت میں زبردست ترقی کی، آج ترکی کی برآمدات 270ارب ڈالرسےبڑھ چکی ہیں، ترکی نےاپنےانفراسٹرکچرکوبہت ترقی دی ہے، ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی، ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے، برصغیرکےمسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کیلئےدوسراگھرہے، کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان توانائی کےشعبےمیں ترک سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرےگا،ضمانت دیتا ہوں ، سبق سیکھ لیا ہے ، ترک انویسٹرز پاکستان آئیں ۔
مزیدخبریں