سردار تنویر الیاس کا (ق) لیگ میں شمولیت کا امکان
05:08 PM, 31 May, 2023
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیرآج چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ق لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے. پاکستان تحریک انصاف کے متعدد افراد مسلم لیگ ق میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں ، چودھری شجاعت نے تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔