واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے آڈیو اسٹیٹس کا نیا فیچر لانچ کردیا
05:25 PM, 31 May, 2023
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق میٹا کی طرف سے واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر لانچ کیا گیا جس کے ذریعے اب صارفین کو آڈیو اسٹیٹس کی سہولت بھی میسر ہوگی ، صرف 30 سیکنڈ کے پیغامات کو ریکارڈ کرکے آڈیو اسٹیٹس پر شیئر کیا جائے گا . واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرے گا کہ جو ویڈیو یا گرافکس استعمال کرنا پسند نہیں کرتےہیں ۔ واٹس کے اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اسٹیٹس اسکرین پر جاکر مائیکروفون آئیکن دبانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنا وائس نوٹ ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کے اس فیچر کا پہلا تجربہ گزشتہ ماہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ میٹا کی جانب سے اس سے قبل واٹس ایپ میں میسج ایڈٹ کرنے کا بھی فیچر لانچ کیا گیا تھا جسے صارفین نے خوب پسند کیا تھا۔