شاعر احمد فرہاد کی جانب سے درخواست ضمانت دائر 

10:51 AM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک: مظفرآباد میں قید شاعر احمد فرہاد کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاعر احمد فرہاد کی جانب سے سید ذوالقرنین نقوی ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی۔ 

عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ شاعر احمد فرہاد کے خلاف مظفرآباد میں درج ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت سات دفعات عائد کی گئی ہیں۔ 

ایڈووکیٹ ذوالقرنین نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر تیرہ مئی کے روز رجسٹر کرنا ظاہر کی گئی ہے۔ اس روز عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد میں احتجاج جاری تھا۔

وکیل نے بتایا کہ جس روز کے وقوعہ کی پاداش میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس روز احمد فرہاد مظفرآباد میں موجود ہی نہیں تھے۔ ایف آئی آر میں احمد فرہاد کو نامزد ہی نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں