الیکشن کمیشن کےنااہل کرنےکےاختیار کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

11:47 AM, 31 May, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) الیکشن کمیشن کےنااہل کرنے کے اختیار کا معاملہ، جسٹس شاہد کریم نے درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ‏ الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت  لاہور  ہائیکورٹ کے ‏ جسٹس شاہد کریم نے کی۔‏اٹارنی جنرل کو سیکشن 27-A ضابطہ دیوانی عدالت کی معاونت کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

‏معاملہ بہت ہی اہم نوعیت کا ہے جس میں طے کرنا ہے کہ استغاثہ 4 مہینے کے بعد دائر ہو سکتا ہے۔‏اسی طرح کیا سپیکر آئین کے آرٹیکل 63(2) کے تحت کیا ایکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج سکتا ہے؟۔

‏وفاقی حکومت نے جواب میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا۔

محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کی شق چار آئین سے متضاد ہے۔

درخواست گزار  نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس عدالتی اختیار نہیں ہے اسی لیے کسی کو نااہل نہیں کرسکتا،‏ الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا،‏ الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔

بعد ازاں ‏ جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں