خاورمانیکاپرتشدد کرنےوالےوکیل عثمان گل کی عبوری ضمانت منظور

11:59 AM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آبادکی انسداد دہشتگری عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمہ،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے عثمان ریاض گل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عثمان ریاض گل دیگر پی ٹی آئی وکلاء کے ہمراہ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت میں دائر کی گئی۔

عدالت نے عثمان ریاض گل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

بعد ازاں عدالت نے 12 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ  نعیم  حیدر پنجوتھہ ، علی اعجاز بٹر، زاہد ڈار اور مرزا عاصم بیگ کی عبوری ضمانت گزشتہ روز منظور ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں