جعلی آرڈر پر بھرتی ہونیوالےٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزاسنادی گئی

12:11 PM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک: سرگودھا میں جعلی آرڈر پر سرکاری سکول میں بھرتی ہونے والے ٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلی آرڈر کے ذریعےگورنمنٹ سکول میں بھرتی ہونے والے استاد کو 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم گورنمنٹ ہائی سکول شیخ محمود والا میانوالی میں بھرتی ہوا تھا،ملزم اب تک 21 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ بھی وصول کر چکا ہے۔

مزیدخبریں