عیدالاضحٰی کی آمد،مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویوسےبچاؤکیلئےہدایات جاری

12:22 PM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر پی ڈی ایم اے نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویوسےبچاؤکیلئےہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ   منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ منڈیوں میں عارضی شیڈزکےقیام کوبھی یقینی بنانےکی ہدایات دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے مقامات پر ہیلتھ سنٹرز کے قیام کو یقینی بنایا جائے،مویشیوں کیلئے ویٹرنری ہیلتھ سنٹرز بھی قائم کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہ جون میں بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کرکےگرمی سے بچاؤ کو ممکن بنایا جائے۔ مویشی بیچنے اور خریدنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں