ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار 600 میگا واٹ تک پہنچ گیا

12:30 PM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 600 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور دیہاتی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری  ہے،نقصانات والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

 ذرائع پاور ڈویژن  کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،تھرمل پاور پلانٹس 620 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 7 ہزار سے زائد میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 23 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

مزیدخبریں