ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا, بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا جذباتی پیغام آگیا

03:08 PM, 31 May, 2024

 ویب ڈیسک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا ہونے پر ان کی سب سے لاڈلی بیٹی نے سوشل میڈیا پرجذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایوانکا ٹرمپ نےاپنے والد کی قانونی جنگ  کے بارے میں عوامی سطح پر بہت کم  کچھ کہا ہے اور حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر ان کا بمشکل ہی ذکر کیا ہے۔لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک میں ان کے مجرمانہ ہش منی ٹرائل میں تمام 34 الزامات پر سزا سنائی گئی۔ تو ان کی سب سے لاڈلی بیٹی چپ نہیں رہ سکی۔

 انہوں  نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام میں اپنے والد کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی، اس کے ساتھ الفاظ "I love you dad" اور ایک ہارٹ ایموجی بھی منسلک تھا۔

مزیدخبریں