ویب ڈیسک: (علی زیدی) امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی ترجمان مائیکل ٹائلر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا پر کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
جو بائیڈن کی صدارتی مہم کے ترجمان نے کہا کہ نیویارک کی ایک عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے قانونی نظام پر حملوں کے لیے، ٹرمپ ذمہ دار ہیں اور قوانین کے تابع ہیں اور جب جب وہ ان کو توڑیں گے تو ان کا احتساب کیا جائے گا۔
صدارتی ترجمان کمیونیکیشن ڈائریکٹر مائیکل ٹائلر کا کہنا تھا کہ "آج نیویارک میں، ہم نے دیکھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ "ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ غلطی سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انہیں اپنے ذاتی فائدے کے لیے قانون توڑنے کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔"
ٹائلر نے کہا کہ سزا کے باوجود، دو بار مواخذے کے شکار بننے والے سابق صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپس آنے سے روکنے کا اب بھی ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے نومبر میں بیلٹ باکس کا صحیح استعمال۔
انہوں نے کہا کہ جرم ثابت ہو یا نہ ہو، ٹرمپ صدر کے لیے ریپبلکن امیدوار ہوں گے۔ ٹرمپ کی دوسری مدت کا مطلب ہے افراتفری، امریکیوں کی آزادیوں کو چھیننا اور سیاسی تشدد کو ہوا دینا اور امریکی عوام اس نومبر کو انہیں مسترد کر دیں گے۔
اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس کے ترجمان، ایان سامس نے صرف اتنا کہا کہ صدر قانون کا احترام کرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ "ہم قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، اور کوئی اضافی تبصرہ نہیں کریں گے"۔