ایم بی بی ایس سٹوڈنٹ  کی پراسرار طور پر ہلاکت

03:43 PM, 31 May, 2024

ویب ڈیسک:   ایم بی بی ایس سٹوڈنٹ  کی پراسرار طور پر موت ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جاں بحق نعمان ارشد کے بھائی کی مدعیت میں 2 ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز راشد اور ظفر کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

مقدمہ مدعی  کے مطابق میرے بھائی نعمان ارشد کو دونوں ڈاکٹرز گھر سے لیکر گئے، واقعہ کے بعد دونوں ڈاکٹرز فرار اور ان کے موبائل فون بند ہیں۔ 

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹرز کے جسمانی نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادئیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا ۔ 

مقدمہ مدعی عدنان ارشد کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو  سروسز ہستپال کے ڈاکٹرز نے  زہریلی چیز کھلائی ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ نوانکوٹ پولیس نے مقتول کے بھائی کے بیان پر نامزد مقدمہ درج کیا تھا.ملزمان ضمانت پر ہیں،ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں