بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

05:32 PM, 31 May, 2024

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 23 جولائی کو جاری ہوگی، اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ابتدائی حلقہ  بندیاں یکم جون سے 19 جون تک ہوں گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 20 جون کو کی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 21 جون سے 5 جولائی تک دائر کیے جاسکیں گے،ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 20 جولائی تک نمٹائے جائیں گے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تین رکنی کمیٹی کے کنوینر مقررکئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں