پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاونٹ امریکہ سے آپریٹ ہورہا ہے؛ منصور علی خان

10:05 PM, 31 May, 2024

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نیٹ ورک پاکستان سے نہیں امریکہ سے چلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا جب اینٹی اسٹیبلشمںٹ بیانیہ بنا تھا اس کا مواد بھی امریکہ میں بیٹھ کر پوسٹ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی منصور علی خان نے ماضی کی بات کرتے آگاہ کیا کہ  ایم کیو ایم کا ایک عام ونگ کافی مضبوط ہوچکا تھا کہ وہ بھی خاطر میں نہیں لاتا تھا، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے لڑکے ’ ڈائریکٹلی ‘ عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور  یہ میرے لئے بہت بڑا انکشاف نہیں ہے کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم امریکہ سے اب سےنہیں کئی برسوں سے آپریٹ کررہی ہے، شگاگو میں پی ٹی آئی کا پورا یونٹ بیٹھ کر سوشل میڈیا چلارہا ہے، شہباز گل بھی ادھر ہی موجود ہیں.

منصور علی خان نے کہا کہ شہباز گل والا جو مسئلہ ہوا تھا جس کا اظہا را نہوں نے فون پر بھی کیا تھا یہ اُسی کا عکس ہے جو آپ کو یہاں تک نظر آرہا ہے ان ٹویٹس کے ذریعے، ہم امریکہ میں بیٹھ کربس ٹویٹس کررہے گے اور پاکستان میں جو کرنا ہے وہ کریں، دلچسپ بات تو یہ ہے جب انہوں نے اینٹی اسٹیبلشمںٹ بیانیہ بنایا اس کا مواد بھی امریکہ میں بیٹھ کر پوسٹ ہوا تھا۔

سینیئر صحافی نے عمران خان کے ایکس اکانٹ سے کئے گئے گذشتہ روز کے ٹویٹ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں انہوں نے تو کچھ نہیں کیا مگر ان کے اکاونٹ سے ایسا ٹویٹ کیا گیا ہے، منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان خود اپنے ٹویٹر اکاونٹ کو نہیں چلا رہے تو رپورٹ کریں مگر ایسا نہیں ہے یہ سب کچھ پوری پلاننگ کے ساتھ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں