نواز شریف اس وقت انتہائی کمزور ہیں؛ اسد عمر کی اہم خبر

11:28 PM, 31 May, 2024

ساجد خاں

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر نے کہ پچھلے دو سال میں مسلم لیگ ن نے جو سیاست کی اُس سے دہائیوں سے کھڑی کی ہوئی سیاسی عمارت دیکھتے ہی  زمین بوس ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر  نے کہا کہ نواز شریف کے صرف سیٹ پر بیٹھنے سے پی ٹی آئی کوئی فرق نہیں پڑے گا، پچھلے دو سال میں مسلم لیگ ن نے جو سیاست کی اُس سے دہائیوں سے کھڑی کی ہوئی سیاسی عمارت  زمین بوس ہوگئی۔

اسد عمر  نے کہا ان کے گذشتہ مہینہوں کے پروگرام دیکھ لیں جن میں کہا تھا کہ  مسلم لیگ ن اپنی سیاست دفن کرنے جارہی ہے، اب اگر نواز شریف اُس 2 سال کی سیاست کو دیکھیں گے اور سمجھیں کے ان کی سیاست میں پارٹی میں اور عوام میں اتنی دوری کیوں ہوئی؟ کیوں اتنا فاصلہ ہوا، اس وقت وہ انتہائی کمزور ہیں لیکن اگر وہ درست فیصلے کریں تو یہ جمہوریت ہے اس کے اندر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اسد عمر نے کہا مؒذاکرت تو وزیراعظم اور لیڈر آف  اپوزیشن سے شروع ہوگے اور نواز شریف کو ان مذاکرات کا حصہ بننا پڑے گا اور شہباز شریف کو لیڈ کرنا پڑے گا اور یہ فیصلے نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں ہوں گے۔

فضل الرحمان کی بات کرتے اسد عمر نے کہا ان کی سیاست پرپی ٹی آئی کڑی تنقید کرتی رہے اور جو انہیں تحریک انصاف پر اعتراضات ہیں وہ کرتے رہیں لیکن آئین اور جمہوریت کے اصولوں کے مطابق ، ان کو ساتھ بیٹھ کر آپس میں مذاکرات کرنے میں ایسا ماحول نہیں بنایا چاہے جیسے کوئی دشمنوں کے ساتھ بیٹھے گیا ہو۔

اس وقت یہ نظام ہے کہ کوئی نظام ہی نہیں ہے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام کی مشکلات کو حل نہیں کرسکتا، خوف ناک حد تک کشیدگی بڑھی ہوئی ہے اگر اسی طریقے سے چلتے رہے تو خدانخواستہ بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں