پنجاب میں ڈینگی سے 2مریض جانبحق، سینکڑوں ہسپتالوں میں
12:30 PM, 31 Oct, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار کم نا ہوسکے دو مریض جانبحق سینکڑوں ہسپتالوں میں موجود۔ لاہور بدستور ہاٹ سپاٹ ایریا محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مزید بیڈ مختص۔ عمران سکند ربلوچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 552 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 385 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 70، فیصل آباد اور ملتان میں 10 دس مریض، گوجرانولہ میں 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے ڈینگی کے 7 سات جبکہ سرگودھا اور بہاولپور میں 6 چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز مظفرگڑھ سے ڈینگی کے 5، جبکہ لیّہ اور اوکاڑہ سے 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 14,110 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 10,506 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 45 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,488 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,633 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 855 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,191 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,488 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کےمختص کئے گئے 1,633 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔