کامیاب جوان پروگرام، ملک میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں تیزی

02:00 PM, 31 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں تیزی۔ ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 22 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل۔ معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے کامیاب جوان کی کہانی ٹویٹ کردی۔ اسلام کوٹ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان راج کمار نے قرض کی رقم سے پھلوں اور سبزیوں کا کام شروع کیا۔ کاروبار کو وسعت دینے کیلئے سرمایے کی ضرورت تھی۔ راج کمار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام سے انتہائی آسانی سے ایک مہینے کےدورانیے میں قرضہ منظور ہو ا۔ پہلے سے کاروبار اب بہت بہتر چل رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ ہماری حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ دو سال کے دورانیہ میں 22 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے قرضہ جات کی تقسیم بڑی کامیابی ہے۔ اسکیم سے نوجوانوں کو 100 ارب مالیت کے قرضے دینے کا ہدف مکمل کرینگے۔ انشا ء اللہ۔
مزیدخبریں