ایف بی آر نے ماہ اکتوبر کے اعدادو شمار جاری کر دئیے

03:00 PM, 31 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں36.6 فیصدریکارڈ اضافہ۔ ایف بی آر نے جولائی تا اکتوبر 1841 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا۔ ۔ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق مقر ر کردہ ہدف 1608 ارب روپے سے 233ارب روپے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ پچھلے سال اس عرصہ کے ریونیو 1347 ارب روپے کے مقابلے میں محصولات میں ریکارڈ 36.6 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ ایف بی آر نے ماہ اکتوبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ماہ اکتوبر میں ریونیو نیٹ کولیکشن 440ارب روپے رہا۔ پچھلے سال اکتوبر 2020کے نیٹ ریوینیو337 ارب روپے کے مقابلے میں30.5 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا۔ گراس ریونیو جولائی –اکتوبر 2020 کے1413ارب روپے کے مقابلے میں اس سال اس عرصہ میں 36.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 1932ارب روپےرہا۔ اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ جولائی، اکتوبر 2021 میں91 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔ پچھلے سال اس عرصہ میں66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں 37.7 فیصد اضافہ ہوا۔
مزیدخبریں