پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،31 اکتوبر 2021

04:10 PM, 31 Oct, 2021

شازیہ بشیر
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مزاکرات کو ترجیح دینی ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مسائل سامنے رکھتے ہوئے امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا گیا ہے، گذشتہ دنوں میں املاک اور جانی نقصان ہوتے دیکھا، علماء نے فہم وفراست سے کام لیتے ہوئے ملک کو امتحان سے بچایإ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پاگیا، حکومتی اراکین اور مفتی منیب الرحمن کی پریس کانفرنس، مفتی منیب الرحمن نے کہا یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں، معاہدے پر سعد رضوی کی حمایت بھی حاصل ہے معاملہ خوش اسلوبی اورافہام وتفہیم سے حل ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اورحکمت کا مظاہرہ کیا، دین اسلام میں بھی ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر زور دیاگیاہے پاکستان اورسعودی عرب کےمابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کاسعودی جریدےالریاض کو انٹرویو، کہا دونوں ممالک کےتعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے،باہمی تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں پی ڈی ایم کا ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن اسٹیج پر پہنچ گئے، اپوزیشن رہنما کچھ ہی دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
مزیدخبریں