وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف کی فیملی کیلئے امداد کا اعلان
07:24 AM, 31 Oct, 2022
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف کی فیملی کیلئے 50 ، 50لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے. وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے پچاس، پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی رقم کا چیک جلد از جلد اہلخانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی اور پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ نے بھی 10 لاکھ روپے ورثا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹیر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔ حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ، عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی تھی.