کاروباری ہفتے کے پہلے روزامریکی ڈالر گراوٹ کا شکار

08:47 AM, 31 Oct, 2022

احمد علی
کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے. امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے۔انٹربینک میں ڈالرایک روپے47 پیسےسستا ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزامریکی ڈالر گراوٹ کا شکار رہا ،انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں کمی، ڈالر ایک روپے47 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروباری سرگرمیوں میں مثبت آغازہوا۔ خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
مزیدخبریں