ایازصادق کووزارت قانون اورانصاف کاقلمدان دیدیا گیا
04:05 PM, 31 Oct, 2022
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق کو وزارت قانون اورانصاف کاقلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا قلمدان سونپ دیا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے پاس اکنامک افیئرز کی وزارت بھی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھجوایا تھا۔ استعفے میں کہا گیا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں، بعد ازاں صدر مملکت نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔