سعودی عرب طرز پر پاکستان میں ہوائی جہاز کی ایک سے دوسرے شہر منتقلی 

12:31 PM, 31 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی طرز پر پاکستان میں بھی ہوائی جہاز کو ایک شہر سے دوسرے شہر بذریعہ ٹرک منتقل کیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ناکارہ بوئنگ 737 جہاز کو طویل ٹرالر کے ذریعے کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے۔ 350 سیٹوں کے حامل جہازکو دس ویلر ٹرک، 40 فٹ  ٹرالر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ناکارہ جہاز ٹرالر پر کراچی حیدرآباد موٹروے کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔ ناکارہ طیارے کو ڈس مینٹل کرکے روانہ کیا جارہا ہے۔ جہاز کو حیدرآباد ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے لئے استعمال کیا جائےگا۔

حیدرآباد ٹریننگ سینٹر میں جہاز پر فائر فائٹرز سمیت دیگر تربیتی امور کی تربیت دی جائیگی۔ ہوائی جہاز کے پر، انجن اور پہیے الگ کردیئے گئے۔ ناکارہ جہاز ماضی میں ملکی نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے فضائی بیڑے کا حصہ تھا۔

مزیدخبریں